اسلام آباد ہائیکورٹ کارمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے حوالے سے ضابطہ

اخلاق پر عمل درآمد بارے درخواست پر پیمرا کو ضابطہ اخلاق جمع کرانے کا حکم

جمعہ مئی 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد بارے دائر درخواست پر پیمرا کو ضابطہ اخلاق جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار وقاص ملک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔. اس موقع پر درخواست گزار عدالت میں پیش ہوا ۔فاضل جج شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ رمضان ٹرانسمیشن اورمارننگ شوز ضابطہ اخلاق کے مطابق نہ ہوئے تو عدالت ان شوز پر پابندی لگا دے گی ، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پیمرا ضابطہ اخلاق رپورٹ جمع کرائے ۔عدالت نے مذید سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی ۔