قصور میں انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا گیا

جمعہ مئی 17:33

قصور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 قصور نے جمعہ کو انٹرنیشنل فائر فائٹر زڈے منایا،اس دن کو منانے کا مقصد فرائض کی سرانجام دہی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا اور عوام الناس کو فائر سیفٹی اور فائرفائٹرز کی خدمات کے متعلق آگاہ کرنا ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی نے کہا کہ ریسکیو کرنااورآگ بجھانا معزز پیشہ ہے اور یہ لوگ اپنی قوم کے ہیروز ہوتے ہیں کیونکہ یہ اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر شہریوں کی جان و مال کو بچاتے ہیں‘پاکستان میں بھی آگ بجھانے والوںکو ہیرو بنانے کی ضرورت تھی،یہ اس صورت میںممکن تھاکہ ہم باہمی کاوشوںسے وہ کام کریںکہ ہر شہری فائر فائٹر کوعزت واحترام کی نظر سے دیکھے،اس موقع پر شہداء کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اس کے ساتھ عوام کے آگاہی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی اور ریسکیو1122 فائر فائٹر زنے آگ بجھانے کا عملی مظاہربھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :