گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے، ڈی سی لاہور

جمعہ مئی 17:35

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ لاہور میں بنائے گئے چاروں گندم خریداری سنٹرز پر باردانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے ، زمینداروں اور کسانوں کو میرٹ اور ان کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواستوں کے حساب سے باردانہ کا اجراء کیا جارہا ہے ، ڈی سی نے بتایا کہ کاہنہ گندم خریداری سنٹر پر 15792،رکھ چھبیل سنٹر پر 6840،برکی سنٹر پر 10771اور رائے ونڈ سنٹر پر 8872باردانہ کا اجراء ہوچکا ہے، تمام سنٹرز پر مجموعی طور پر 42275باردانہ کا اجراء اب تک ہو چکا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اس عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :