حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہم کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، طاہر جان

جمعہ 4 مئی 2018 17:35

عارفوالا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب طاہر جان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو بروقت طبی سہولیات کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی میںکوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارفوالا کادورہ کرتے ہوئے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صحت کی بنیادی سہولیات عام سائل تک پہنچانے کیلئے بھرپور کوشش کی جارہی ہے، اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ادریس گجر اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجودتھا ۔

متعلقہ عنوان :