عارفوالا، ویٹرنری ڈاکٹر کا چھاپہ،28 کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد ،قصاب گرفتار

جمعہ 4 مئی 2018 17:35

عارفوالا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ویٹرنری ڈاکٹر نے چھاپہ مار کر 28 کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد کرکے قصاب کوگرفتار کرلیا ، تفصیل کے مطابق چک شفیع میں ویٹرنری ڈاکٹر محمدطاہر نے ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرعام مضرصحت گوشت فروخت کرتے قصاب محمدیوسف کو پکڑلیا اور 28کلوگرام گوشت برآمد کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :