معاشرے کی تعمیر میں ماں کی تربیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، افتخار سروہی

جمعہ 4 مئی 2018 17:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ریٹائرڈ )افتخاراحمد سروہی نے کہا ہے کہ ملک اور معاشرے کی تعمیر میں ماں کی تربیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، تعمیرِمعاشرہ کی ذمہ داری ماں پرہے ، عورت کو گھر میں بہتر اور محفوظ مقام دے کر بچوں کی بہترین تربیت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ، مرد کی تعلیم ایک فرد جب کہ عورت کی تعلیم ایک نسل کی تعلیم کا ذریعہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوریٰ ہمدرد کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کا موضوع’’معاشرے کی تعمیر میں مائوں کا کردار‘‘تھا۔ قومی صدرشوریٰ ہمدرد سعدیہ راشد نے کہا کہ کسبِ معاش کے سلسلے میں والد کا زیادہ تروقت گھرسے باہر گزرتا ہے اور اس دوران بچہ ماں کی تحویل میں ہی رہتا ہے، ماں کی زبان سے نکلا ہواہرلفظ بچے کے نوخیز ذہن میں ثبت ہوتا چلاجاتا ہے، ماں کی گود ہی بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔

اسی درسگاہ سے درست خطوط پر تربیت یافتہ بچے قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ دیگر دانشوروںمیں ثنااللہ اختر، حکیم بشیر بھیروی، نعیم اکرم قریشی، ایس ایم تنویر نصرت، ایم اورنگزیب اعوان، جی ایچ انجم کھوکھر، شیخ مختاراحمد اصلاحی، ایم طارق شاہین، پروفیسر بی اے شیخ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :