ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ‘عائشہ چوہدری

جمعہ مئی 17:49

ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ‘عائشہ چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) نامور اداکارہ عائشہ چوہدری نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے‘ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میںعائشہ چوہدری نے کہا کہ نئی آنے والی خواتین اداکاراں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس ک لئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے اور ایسے نوسر بازروں کو کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :