سلمان خان اور میرے درمیان بہت طویل اور اچھے تعلقات رہے ہیں ‘کرشمہ کپور

جمعہ 4 مئی 2018 17:57

سلمان خان اور میرے درمیان بہت طویل اور اچھے تعلقات رہے ہیں ‘کرشمہ کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) ماضی کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے اپنے تعلق سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔کرشمہ کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کے نسبت سلمان خان کے زیادہ قریب ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے اور ہمارے درمیان بہت طویل اور اچھے تعلقات رہے ہیں وہ میرے زیادہ قریب ہیں جب کہ کرینہ کپور کو وہ آج بھی بچی ہی سمجھتے ہیں اور اپنی چھوٹی بہن مانتے ہیں۔

مستقبل میں فلموں میں کام کرنے سے متعلق کرشمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں انہوں نے ’بیوی نمبر ون‘ میں کام کیا تھا لیکن اب اگر کوئی ’ممی نمبر ون‘ بنانا چاہے تو وہ اس میں کام کرنا چاہیں گی کیوں کہ وہ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور لوگوں کو ماں کے پیار کے بارے میں بتانا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :