کیرئیر کے آغاز میں کاسٹنگ کائوچ کا سامنا کیا ،راکھی ساونت

جمعہ 4 مئی 2018 17:57

کیرئیر کے آغاز میں کاسٹنگ کائوچ کا سامنا کیا ،راکھی ساونت
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) ہندوستانی فلم انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ اور مشہور ڈانسنگ گرل راکھی ساونت نے بھی بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاچ کے حوالے سے گفتگوکر تے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیرئیر کے آغاز میں مجھے بھی کاسٹنگ کاچ کا شکار ہونا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

راکھی ساونت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہندوستانی فلم اندسٹری میں جنسی بد عنوانی پورے شد و مد کے ساتھ ہوتی ہے اور میں بھی اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز میں کاسٹنگ کاچ کا شکار ہو چکی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا کہ مجھے بھی کاسٹنگ کاچ کے شرمناک مرحلے سے گذرنا پڑا مگر میں نے اپنے اندر چھپی ہوئی فنکارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی اور ہار نہیں مانی۔

متعلقہ عنوان :