فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کی کہانی سے واقعی طور پر منسلک ہوں، رنویر سنگھ

جمعہ مئی 17:57

فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کی کہانی سے واقعی طور پر منسلک ہوں، رنویر سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کی کہانی سے حقیقی طور پر منسلک ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کو ہے اس کی کہانی بہت خاص ہے جس سے وہ بہت قریب سے منسلک ہیں کیونکہ فلم کی کہانی اصل ممبئی کی نمائندگی کرتی ہے، ممبئی میرا شہر ہے، یہاں کے لوگ میرے ہیں لہذا وہ کہانی سے واقعی طور پر منسلک ہیں۔ اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار زویا اختر کی فلم میں ریپر کو کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ روہت شیٹھی کی فلم ’’سامبا ‘‘ میں پولیس کے کردار میں دکھائی دیں گے۔