عمران خان خود ہی اشارہ دے گیا کہ وہ آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا،خورشید شاہ

وہ بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا، پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا، الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کیلئے ٹھیک نہیں ہو گی،پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 18:06

عمران خان خود ہی اشارہ دے گیا کہ وہ آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا،خورشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خود ہی اشارہ دے گیا کہ وہ آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا عمران بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا اور پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا، الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کے لیئے ٹھیک نہیں ہو گی،،پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا لگتا ہے عمران نے آزاد گروپ کو وزارتیں دینے سے ملک کمزور ہونے کی بات بے دھیانی میں کر دی وہ بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا اور پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا۔ خورشید شاہ نے کہا عمران خود ہی اشارہ دے گیا کہ وہ آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا۔

(جاری ہے)

اسی لیئے کہتے ہیں بیووقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم کے بقول دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن خلائی مخلوق کروا رہی ہے۔ دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے۔ خورشید شاہ نے کہا الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کے لیئے ٹھیک نہیں ہو گی۔ اسسے ملک کو بہت نقصان پہنچے گا، اگر کوئی چاہتا ہے کہ دھاندلی کر کے کسی کو جتوا دے تو بہت خطرناک ہو گا۔ خو انہوں نے کہا پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں ، بھائی مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔