کوئٹہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق

سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا

جمعہ 4 مئی 2018 18:06

کوئٹہ ، نامعلوم افراد  کی   فائرنگ سے  6 مزدورجاں بحق
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق ہوگئے،سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کوئٹہ میں خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھن فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں روزی روٹی کمانے کے لیے آنے والے 6 مزدورموقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔