Live Updates

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ،دہشت گردی کا خاتمہ ،بجلی کی لوڈشیڈنگ میںنمایاں کمی، سی پیک جیسے منصوبوں نے ملک کو ترقی کی راہ پرگا مزن کردیا ،عوام 2018ء کے الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی ناپاک سوچ دفن کردیں

وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری کی عمائدین سے گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 18:06

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ ،بجلی کی لوڈشیڈنگ میںنمایاں کمی ،سی پیک جیسے منصوبوں نے ملک کو ترقی کی راہ پرگا مزن کردیا عوام 2018ء کے الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی ناپاک سوچ دفن کردیں گے و ہ گز شتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ مین عمائد ین سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی دھرنوںنعروں اور انتشار سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سواہ کچھ نہیں دیا جن میں دھرنا گروپ پیش پیش رہا انہوں نے کہا اس کے باوجود عمران خان عوام کو نیا پاکستان اور تبدیلی کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں جو کہ کپتان کا وطیرہ بن چکا ہے عمران خان نے ہمیشہ دھرنے کی سیاست کی ہے ملک کوترقی سے روکنے کی کوشش کی ہے ایسے بد یانت اور بکائو مال کبھی ملک کا خیر خواہ نہیں ہوسکتاہے یہ سب کو پیچھے چھوڑ دیں گے مخالفین نے مختلف الزامات لگاکر انہیں حکومت سے الگ کردیا ہے مگر عوام کو یہ فیصلہ منظور نہیں عوام اپنی طاقت سے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں اپنا فیصلہ سنائیں گے اور مسلم لیگ کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات