دربار عالیہ شیر شاہ بادشاہ کی ازسر نو تعمیر اور کشادگی کے لئے اقدامات کئے جائیں‘راجہ نثار احمد کا حکام سے مطالبہ

جمعہ مئی 18:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) مرکزی صدر یونین آف جرنلسٹس راجہ نثار احمد خان ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجہ بنارس خان ایڈووکیٹ ، عبدالرحمان نورانی ، راجہ اقبال کیانی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر اوقاف و مذہبی امور،اور محکمہ اوقاف کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دربار عالیہ شیر شاہ بادشاہ کی ازسر نو تعمیر اور کشادگی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ملحقہ جامع مسجد کی دو منزلہ تعمیر اور محکمہ سے غیر ضروری آسامیوں کا خاتمہ لائق تحسین ہے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی سرپرستی میں سیکریٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی ، ڈائیریکٹر جنرل اوقاف مفتی محمد ابراہیم اور ڈویڑ نل ڈائیریکٹر مقصود حسین عباسی نے محکمہ اوقاف کے اندر اصلاحات کر کے محکمہ کی کارکردگی میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست بھر میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام درباروں اور مساجد پر تعمیراتی کام جاری ہیں۔ دربار شیر شاہ بادشاہ کوٹلی کی ملحقہ مسجد کی دوسری منزل زیر تعمیر ہے۔ مکمل ہونے پر جگہ کی کمی پوری ہوگی۔ دربار شیر شاہ بادشاہ کا مقبرہ بہت پرانا اور نہایت تنگ ہے۔ اس کی از سر نو تعمیر اور توسیع کی ضرورت ہے۔کیونکہ زائرین کی کثرت کے باعث وہاں شدید مشکلات ہیں۔

دربار شیر شاہ باد شاہ آجکل کوٹلی کا مرکزی دربار ہے۔ جہاں زائرین آمد بہت بڑھ چکی ہے۔آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہے۔ زائرین کے بیٹھنے اور قرآن خوانی کے لئے ایک ہال کی بھی ضرورت ہے۔یہ دونوں کام موجودہ دور میں ہی ممکن ہیں۔ کیونکہ سید نظیر الحسن گیلانی ، مفتی محمد ابراہیم اور مقصود عباسی تعمیر ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور توقع ہے کہ وہ اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران مقبرہ اور ہال کی تعمیر کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :