برصغیر کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ مشروط ہے ‘مقبوضہ کشمیر صرف زمین کا ہی نہیں لاکھوں انسانوں کی بقاء کا مسئلہ ہے ‘ کشمیریوں کا مطالبہ آذادی درست اور حق پر مبنی ہے

انصارالامہ جموں و کشمیر کے نائب امیر مولانا محمدسجاد شاہد کا بیان

جمعہ 4 مئی 2018 18:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) برصغیر کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ مشروط ہے مقبوضہ کشمیر صرف زمین کا ہی نہیں لاکھوں انسانوں کی بقاء کا مسئلہ ہے کشمیریوں کا مطالبہ آذادی درست اور حق پر مبنی ہے ان خیالات کا اظہار انصارالامہ جموں و کشمیر کے نائب امیر مولانا محمدسجاد شاہد نے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کی انتہاہو چکی ہے مگر وہ اپنے اسی جذبے اور شوق کے ساتھ اپنا حق آذادی طلب کر رہے ہیں جیسے وہ تیس سال پہلے کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بندوقوں کے زور پر کشمیری مسلمانوں کو غلام نہیں بنایا جا سکتا ہزاروں کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا اور کشمیر میں آذادی کا سورج طلوع ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری مجاہدین کی دامے درمے سخنے قدمے امداد جاری رکھیں کیونکہ کشمیری پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر شہید ہونے والے کو پاکستانی پرچم میں لیپٹ کر دفن کیا جاتا ہے پاکستان کو برے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر پر جار خانہ پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کل بھی پاکستان کا تھا اور آذاد ہو کر بھی پاکستان کا حصہ بنے گا پاکستان کو چاہئے کہ وہ ایسا کوئی بھی طرز عمل نہ اختیار کرے جو کشمیریوں کی دل شکنی کا باعث ہو انہوں نے نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ اپنی جوانیاں اسلام اور آذادی کشمیر کیلے وقف کرتے ہوئے میدان جہاد کا رخ کریں کیونکہ جہاد میں ہی اسلام کی سر بلندی ہے اور جہاد میں ہی امت مسلمہ کی عزت وقار اور سلامتی ہے