سماہنی کے ہونہار ،قابل فخر سپوت اور مسٹ یونیورسٹی میرپور کے طالبعلم ہارون الطاف نے بی بی اے آنرز کی ڈگری حاصل کرکے نمایاں کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا

جمعہ 4 مئی 2018 18:12

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) سماہنی کے ہونہار ،قابل فخر سپوت اور مسٹ یونیورسٹی میرپور کے طالبعلم ہارون الطاف نے بی بی اے آنرز کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ،ہارون الطاف نے مسٹ یونیورسٹی میرپور کے تیسرے کانووکیشن کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے بی بی اے آنرز کی ڈگری اور گولڈ میڈل کا اعزاز وصول کیا ،ہارون الطاف کا تعلق یونین کونسل پونا کے گاہوں میرہ کھیڑی سے ہے اور وہ سماجی شخصیت چوہدری الطاف حسین کے بیٹے ہیں ،طالبعلم ہارون الطاف نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل وکرم ،والدین کی دعائوں ،اساتذہ کرام کی خصوصی شفقت اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے ،ہارون الطاف کی اس کامیابی پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات ،عوام ،عزیز واقارب ،علاقہ کے سرکردہ نوجوان چوہدری فہیم اکرم سیٹھی نے اپنے مشترکہ بیان میں ہارون الطاف کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے علاقہ کے لئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے اور طالبعلم ہارون الطاف کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا کی ہے ۔