حکومت کی غفلتباعث وادی نیلم میں بجلی گھروں کی بندش

چھ ہزار کے وی اے بجلی کی کمی، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

جمعہ 4 مئی 2018 18:12

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) حکومت کی غفلت، وادی نیلم میں بجلی گھروں کی بندش، چھ ہزار کے وی اے بجلی کی کمی، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق بالائی نیلم تحصیل شاردہ میں سرگن پاور ہائوس کا چینل ٹوٹنے سے پچھلے دو ہفتے سے شاردہ سے کیرن تک بجلی بند ہے جس سے بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔

پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹ کی عدم توجہی کی وجہ سے مرمت کا کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔ جبکہ ڈسڑکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام کو جاگراں پاور ہائوس سے بجلی فراہم کرنے والے فیڈر پر پی ڈی او کے کنڈل شاہی کے اہلکاروں نے کنڈل شاہی کے علاقوں کو لوڈ ڈال کر 2400 کے وی اے کا ٹرانسفارمر جلا کر محکمہ کو کروڑون روپے کا نقصان پہنچا دیا ہے۔ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام کو بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کنڈل شاہی پاور ہائوس بھی مرمتی کے نام پربند پڑا ہوا۔ چھ میگاواٹ کا اضافی لوڈ نوسیری گریڈ اسٹیشن پر دال دیا گیا ہے۔ کٹن گریڈ کے ٹرانسفارمر کو مرمتگی کے لئے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متبادل ٹرانسفارمر کے لئے لیت لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔ مقامی ایم ایل اے سپیکر اسمبلی غلام قادرخواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے ۔ وادی نیلم تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

نوسیری گریڈ اسٹیشن اور لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن کی تاریں گرم ہو کر جگہ جگہ سے گر ہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کواٹر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی بھی معطل ہے۔ جبکہ اہم تنصیبات پر کم وولٹیج کی وجہ سے قیمتی مشینری ناکارہ ہو رہی ہے۔ عوام کی طرف سے احتجاج کے باوجود حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ حکومت کی عدم توجہی پر عوام میں اشتعال میں اضافہ ہورہا ہے۔