چین او ر امریکہ کا ا قتصادی و تجارتی معاملات مذاکرات کے زریعے حل کرنے پر اتفاق

دونوں ممالک مسائل کے حوالے سے قریبی رابطہ بر قرار رکھیں گے اور متعلقہ ورکنگ نظام قائم کریں گے

جمعہ مئی 18:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) چین او ر امریکہ نے مذاکرات کے زریعے ا قتصادی و تجارتی معاملات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مسائل کے حوالے سے قریبی رابطہ بر قرار رکھیں گے اور متعلقہ ورکنگ نظام قائم کریں گے،فریقین نے حل طلب اختلافات کے حل کے لئے مزید کوششوں پر اتفاق۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم لیو حے جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں ، انہوں نے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی و وزیر خزانہ سٹیون ٹرنر منچن کی قیادت میں امریکی وفد سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی مسائل کے حوالے سے پر خلوص،موثر اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔

مذاکرات کے دوران فریقین نے متفقہ موقف اپنایا کہ صحت مندانہ اور مستحکم چین۔۔

(جاری ہے)

امریکہ معاشی و تجارتی تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کے لئے نمایاں اہمیت کا حامل ہے جبکہ فریقین نے بات چیت و مشاورت کے ذریعے تجارتی مسائل کے حل پر بھی اتفاق کیا ہے۔علاوہ ازیں فریقین نے چین کے لئے امریکہ کی برآمدات ، دو طرفہ تجارتی خدمات اور سرمایہ کاری میں اضافہ، علمی اثاثوں کے تحفظ، محصولاتی امور اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور چند امور کے حوالے سے اتفاق رائے پایا گیا ہے۔فریقین نے حل طلب اختلافات کے حل کے لئے مزید کوششوں پر اتفاق کیا جبکہ یہ طے پایا ہے کہ دونوں ممالک مسائل کے حوالے سے قریبی رابطہ بر قرار رکھیں گے اور متعلقہ ورکنگ نظام قائم کریں گے۔