ْامریکہ کی یک طرفہ تجارتی تحفظ پسندی دنیا کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گی ، چینی وزارت خارجہ

جمعہ 4 مئی 2018 18:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی یک طرفہ تجارتی تحفظ پسندی خود امریکہ اور دوسرے ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی ٹیکس دہندگان کی یونین نے مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کے نام ایک کھلا خط بھیجا جس میں تجارتی شعبے میں امریکی حکومت کے حالیہ تحفظ پسند اقدامات کی مخالفت کی گئی ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ امریکہ کی یک طرفہ تجارتی تحفظ پسندی بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے جو خود امریکہ اور دوسرے ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی ۔اطلاعات کے مطابق گیارہ سو سے زائد اقتصادی ماہرین نے اس کھلے خط پر دستخط کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :