جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے خزانہکی ملاقات

وزاراء خزانہ کا کثیر الملکی تجارتی عمل کو جاری رکھنے کی حمایت،پروٹیکشنزم خطرے پر اظہار تشویش

جمعہ مئی 18:16

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) فلپائنی دارالحکومت منیلا میں جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے خزانہ نے ملاقات کی،تینوں وزرائے خزانہ نے اصولوں کی بنیاد پر جاری کثیر الملکی تجارتی عمل کو جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے ملکی تجارتی مفادات کے تحفظ یا پروٹیکشنزم کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقفلپائنی دارالحکومت منیلا میں جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے خزانہ نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

تینوں وزرائے خزانہ نے اصولوں کی بنیاد پر جاری کثیر الملکی تجارتی عمل کو جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے ملکی تجارتی مفادات کے تحفظ یا پروٹیکشنزم کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ ان تینوں وزرائے خزانہ کی ملاقات منیلا میں جاری ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کی سالانہ میٹنگ کے حاشیے میں ہوئی ہے۔ تینوں وزرائے خزانہ نے جزیرہ نما کوریا کے لیڈروں کی ملاقات کا خیرمقدم کرنے کے علاوہ ان لیڈروں کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کو بھی خطے کے استحکام کے لیے حوصلہ افزائ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :