شمالی کوریا 3امریکی قیدیوں کی رہائی پر آمادہ،رہائی سربراہی مذاکرات سے پہلے مثبت اقدام قرار

جمعہ مئی 18:16

واشنگٹن/پیانگیانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) شمالی کوریا 3امریکی قیدیوں کی رہائی پر آمادہ ہو گیا،گرفتارامریکیوں کی رہائی کو سربراہی مذاکرات سے پہلے مثبت اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے رکن روڈی گیلیونی نے کہا ہے کہ ہم نے شمالی کوریا کو قائل کرلیا ہے اور وہ تین امریکی قیدیوں کو باقاعدہ رہا کر دے گا۔

(جاری ہے)

امریکی فوکس نیوز کے مطابق ،شمالی کوریا میں قیدتین امریکیوں کو باقاعدہ طور پر رہا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تین قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں کافی متاثرکن کام کیا ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہی اجلاس کے لئے کسی تاریخ یا مقام پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھالیکن گرفتار شدہ امریکیوں کی رہائی کو مذاکرات سے پہلے مثبت اقدام کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔