آنے والابجٹ عوامی بجٹ ہو گا جس میں عوام کو ہرطرح کی سہولت کے لیے فنڈز مختص کئے جائینگے ‘

عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا ‘سی پیک آزادکشمیر کی خوشخالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس سے خطے کی تقدیر بدلے گی ‘این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعہ غریب اورقابل افراد کو نوکریاں ملی ہیں وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 4 مئی 2018 18:16

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ آنے والابجٹ عوامی بجٹ ہو گا جس میں عوام کو ہرطرح کی سہولت کے لیے فنڈز مختص کیئے جاہیں گئے ور عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا سی پیک آزادکشمیر کی خوشخالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس سے خطے کی تقدیر بدلے گی این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعہ غریب اورقابل افراد کو نوکریاں ملی ہیں ‘عوام کو ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے ریا ست بھر میں روزانہ ہزاروں غریب افراد کو صحت کی سہولیات میسرا ٓرہی ہیںوزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی بے باک قیادت میں آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے موجود ہ حکومت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور کابینہ نے ملکر ریاست کی ترقی اور خوشخالی کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بارحکومت کی عوام کے ساتھ کمٹمنٹ کی وجہ سے آزادکشمیر کا موجودہ ترقیاتی بجٹ سے آزاد خطے میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہواہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت نے این ٹی ایس کے ذریعہ سے غریب اور امیر کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار بچوں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے تاکہ وہ میرٹ اور اہلیت کی بنیا دپر روزگار حاصل کرسکے انھوں نے کہا کہ ابھی حکومت کو ایک سال کا عرصہ بھی نہیں ہوا اور اس ایک سال کی کارکردگی اپوزیشن کے پانچ سالوں کی کارکردگی پر بھاری ہے اپوزیشن جماعتیں دراصل آزادکشمیر میں شفافیت اور انصاف کے راستے میں رکائوٹ ڈال کراپنی سیاست چمکارہیں ہیں ا نھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں حکومت جاری منصوبہ جات کو کم مدت لاگت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جو کہ تاریخی اقدام ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی ترجیحات میں جنگلات کا فروغ اور تحفظ شامل ہے کیونکہ جنگلا ت نہ صرف ریاست کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کے زرعی اور صنعتی معیشت میں اہم کردار کے حامل ہیں جنگلات ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ جنگلات آزادکشمیر اور وفاقی حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کی روح کے عین مطابق گرین کشمیر کو ایک حقیقی روپ دھارنے پر کمربستہ ہے۔