Live Updates

اسٹیبلشمنٹ کی اس ملک کے اندر ایک عزت ہے، الیکشن میں مداخلت کرے گی تو ملک کے اندر بد امنی اور انتشار پھیلے گا،

نواز شریف کو 3بار وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا تو ان کے دل میں بھی درد تو ہوگا،اگر کسی نے نواز شریف کے خلاف سازش کی ہے تو اس کو بے نقاب کریں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی اس ملک کے اندر ایک عزت ہے، اسٹیبلشمنٹ الیکشن میں مداخلت کرے گی تو ملک کے اندر بد امنی اور انتشار پھیلے گا، نواز شریفکو 3بار وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا تو ان کے دل میں بھی درد تو ہوگا،اگر کسی نے نواز شریف کے خلاف سازش کی ہے تو اس کو بے نقاب کریں۔

وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب عدالتوں کے پیچھے کھڑے ہیں تو ان تو پھر سزا تو نہیں مل سکتی نا پھر ان عدالتوں سے سزا تو نہیں مل سکتی ۔ عمران خا ن کے سارے جرم معاف ہیں۔ ملک کے اندر اس وقت الیکشن کا شور ہے، ایسے میں اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار رہنا چاہییے۔

(جاری ہے)

اگر اسٹیبلشمنٹ الیکشن میں مداخلت کرے گی تو ملک کے اندر بد امنی اور انتشار پھیلے گا ۔

اسٹیبلشمنٹ کی اس ملک کے اندر ایک عزت ہے جس کو برقرار رہنا چاہییے۔ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ہی ملک ترقی کرے گا۔ نواز شریف 3بار ملک کے وزیر اعظم بنے اور تینوں بار ان کو نکال دیا گیا تو ان کے دل میں بھی درد تو ہوگا۔ نواز شریف کو حق ہے کہ وہ اپنے دل کی بات کریں اور اگر کسی نے ان کے خلاف سازش کی ہے تو اس کو بے نقاب کریں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات