سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیدیا

بینچ پیر 7 مئی کو دوپہر ڈیرھ بجے اپیل پر سماعت کرے گا

جمعہ 4 مئی 2018 18:39

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کیلئے خصوصی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کے لیے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ،بینچ 7 مئی کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابقسپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت کیلیے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالت عظمی کا خصوصی بینچ پیر 7 مئی کو دوپہر ڈیرھ بجے اپیل پر سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :