Live Updates

عمران خان کا پاک فوج پر الیکشن میں دھاندلی کرنے کا الزامسچ ہے تو یہ ووٹ کی تذلیل ہے، آفتاب شیرپائو

ہمارے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات ہیں جن کو دور کیا جانا ضروری ہے، الیکشن میں جو بھی نتائج آئے ان کو قبول کریں گے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام جس کو ووٹ دیں اسے ہی حکومت بنانی چاہیی قومی وطن پارٹی کے سربراہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 18:39

عمران خان کا پاک فوج پر الیکشن میں دھاندلی کرنے کا الزامسچ ہے تو یہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) ٴْقومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ عمران خان کا پاک فوج پر الیکشن میں دھاندلی کرنے کا الزام اگر سچ ہے تو یہ ووٹ کیتذلیل ہے، ہمارے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات ہیں جن کو دور کیا جانا ضروری ہے، الیکشن میں جو بھی نتائج آئے ان کو قبول کریں گے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں عوامجس کو ووٹ دیں اسے ہی حکومتبنانی چاہییے ۔

وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے اندر عجبیب سلسلہ چل نکلا ہے۔ عمران خان نے پاک فوج پر الیکشن میں دھاندلی کرنے الزام لگایا ہے جس کی مذمت کرتے ہیںیہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اگر عمران خان کے الزامات سچ ہیں تو یہ پاکستان کی عوام کے ووٹ کی توہین ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اس لئے جسے عوام ووٹ دیں اسے ہی حکومت میں آ نا چاہییے۔

ہمارے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات ہیں جن کو دور کیا جانا ضروری ہے۔ ہم ایک دن بھی الیکشن میں تاخیر کے حق میں نہیں ہیں۔مسلم لیگ(ن) سیاسی چالیں چل رہی ہے، خلائی مخلوق کا بیان بھی نواز شریف کا کی سیاسی چال سے جس سے وہ الیکشن کی اندر فائدہ حاصل کریں گے۔ ملکی ادروں کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنا غلط ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ ادارے اگر الیکشن کے اندر رد و بدل کریں تو یہ عوام کے ووٹ کی تذلیل ہوگی۔ الیکشن میں جو بھی نتائج آئے ان کو قبول کریں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات