ترکی، تیسرے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کی منصوبہ بندی،چین اور ترکی مابین شعبہ توانائی میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

جمعہ 4 مئی 2018 18:46

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) ترکی نے تیسرے نکلیئر پاور اسٹیشن کی منصوبہ بندی بھی شروع کر دی،چین اور ترکی مابینشعبہ توانائی میں تعاون کو آگے بڑھانے کے معاملہ پر اتفاق ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیرِ توانائی قدرتی وسائل بیرات البائراک نے دورہ چین کے دوران دارالحکومت بیجنگ میں شعبہ توانائی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

البائراک نے بیجنگ پروگرام کی پہلی کڑی چینی قومی توانائی ادارے کے ڈائریکٹر نور بیکری سے مذاکرات کیے۔وزیر البائراک نے نور بیکری سے ملاقات کے دائرہ کار میں دونوں ملکوں کے درمیان شعبہ توانائی میں تعاون کو آگے بڑھانے کے معاملے میں اتفاق ِ رائے قائم کیا ہے۔البائراک نے چائنہ کیمیکل انجنیئرنگ فرم کے سی ای او گین دائہی اور گولڈ ونگ فرم کے سربراہ پان ین تیئن کو شرف ملاقات بخشا۔

(جاری ہے)

ترک وزیر نے چینی نکلیئر انرجی اداروں کے حکام سے ملاقات میں ترکی میں تیسرے نکلیئر پاور اسٹیشن کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات چیت کی اور چینی اسٹیٹ گرڈ فرم کے ترک فرم ایلتم۔تیک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر دستخط تقریب میں بھی شرکت کی۔جناب البرائراک نے بیجنگ میں اپنی آخری مصروفیات کے دائرہ کار میں دنیا کے عظیم ترین بینک چائنہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں پر ترکی میں شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری اور طویل المدت حکمت ِ عملی تعاون معاملات پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :