فلسطین،محمود عباس تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دوبارہ صدر منتخب

جمعہ 4 مئی 2018 18:46

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) فلسطینی صدر محمود عباس کو تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کو تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر کے مطابق رم اللہ میں جاری قومی کونسل برائے فلسطین کے چار روزہ اجلاس کے آخر میں تنظیم کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

کونسل نے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا۔ یہ کمیٹی تنظیم آزادی فلسطین کی سب سے با اختیار ادارہ سمجھی جاتی ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی کے 122 ارکان نے محمود عباس کو حماس کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔اس موقع پر فلسطینی صدر کے معاون احمد مجدلانی نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے انتخاب کے بعد سیاسی میدان میں کام مزید آسان ہوجائے گا اور خلاء پر کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :