بھارت،مسلم نوجوان پرتشدد،عدالت نے آئی پی ایس افسرکو ایک سال قید کی سزا سنا دی

جمعہ 4 مئی 2018 18:46

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے مسلم نوجوان پرتشدد کرنیوالے آئی پی ایس افسرکو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی ریاست گجرات کے علاقے کًچھ بھج کی ضلعی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے آئی پی ایس افسر اور محکمہ خفیہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج نناما کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

۔

(جاری ہے)

محمد اسماعیل نامی شخص نے منوج کیخلاف کیس درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اسے حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح ہو کہ 2001میں منوج نناما کًچھ میں بطور ڈپٹی ایس پی تعینات تھے۔ عدالت نے اسماعیل کے ذریعے دائر شدہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے افسر کو قصور وار ٹھہرایا اور تعزیرات ہند کی دفعہ 323کے تحت سزا سنائی۔عدالت کے اس فیصلے سے محکمہ پولیس میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ اکثر و بیشتر لوگ پولیس کے مظالم کا شکار ہوا کرتے ہیں مگر اہلکارکسی نہ کسی طرح سزا پانے سے بچ جاتے ہیں لیکن منوج کو ملنے والی ایک سال قیداور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا محمد اسماعیل کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔