ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا مقصد نوجوان پڑھے لکھے پیشہ ور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے،صدر محمد یوسف خان

جمعہ 4 مئی 2018 19:03

راولپنڈی04مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) راولپنڈی اسلام آباد کے نوجوان صحافیوں کی جانب سے ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کاقیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد نوجوان پڑھے لکھے پیشہ ور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا اور انہیں صحافتی میدان میں درپیش مسائل میں مدد فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ راولپنڈی اسلام آباد ینگ جرنلسٹ کے صدر محمد یوسف خان اور جنرل سیکرٹری محمد طاہر نصیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم حآصل کرنے کے بعد جب نوجوان لڑکے لڑکیاں صحافت کے شعبہ میں داخل ہوتے ہیں انہیں بہت سے مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے جن میں نوجوان خواتین کو ہراساں کرنے کے ساتھ نوجوان لڑکوں کو صحافتی دفاترز اور میدان میں نظرانداز کیا جاتاہے جس سے نوجوان صحافی خود اعتمادی کے فقدان کا شکار نظر آتے ہیں جبکہ ابلاغ عامہ اور صحافت کی ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود متعدد نوجوان ایسے اخبارات یا ٹی وی چینلز میں کام کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جہاں انہیں تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جاتی جس سے وہ بلیک میلنگ یا زرد صحافت کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نوجوان صحافیوں کے حقوق اوران کی فلاح وبہبود کے لئے بہترین صلاحیت رکھتیہیں۔ایسوسی ایشن میں اس وقت 150سیزائد نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ورصحافی شامل ہیں جبکہ کسی غیر صحافی یاغیر پیشہ ور نوجوان کو اس تنظیم میں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :