Live Updates

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعویدار حکمرانوں میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے قوم سے مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں‘یاسمین راشد

غریب عوام توپہلے سے ہی بجلی وگیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کی سزا بھگت رہے ہیں ‘رہنما تحریک انصاف

جمعہ 4 مئی 2018 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی مکمل طور پر نا کام ہو چکے ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعویدار نواز شریف اور شہباز شریف میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے ابھی بھی قوم سے مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے لوگ بے روز گار ہور ہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی دعوے کیے تھے کہ ہم بجلی کا سر کلر ڈیڈختم کر دے گے لیکن اس میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، وزارت پانی وبجلی نے تیل فراہم کر نے والی کمپنیو ںکو اربوں روپے کی رقم ادا نہیں کیے اور اگر تیل کی سپلائی بند ہوئی تو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ غریب عوام توپہلے سے ہی بجلی وگیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کی سزا بھگت رہے ہیں ،مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،رمضان کی آمد سے قبل ہی آٹا، گھی، چینی،دودھ سمیت دیگر ضروریات کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اس صورتحال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم کے مترادف ہے حکومت کے اس اقدامات سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات