کمیونسٹ پارٹی مارکسزم پر مکمل عملدرآمد کر رہی،یہی چین کیلئے بہتر ہے،صدرشی

جمعہ 4 مئی 2018 19:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کا کارل مارکس کی سیاسی نظریات کے منسلک ہونا مکمل طور درست ہے،مارکسزم ہی چین کیلئے مکمل طور ٹھیک ہے۔جمعہ کو جرمن فلاسفر کارل مارکس کے 200ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کا کارل مارکس کی سیاسی نظریات کے منسلک ہونا مکمل طور درست ہے،مارکسزم ہی چین کیلئے مکمل طور ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کیلئے مارکسزم کیساتھ رہتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی سوشلسٹ بنیادوں کو نہ بھولے جس نے چینی قوم کو اوپر اٹھانے کیلئے لازوال کام کیا،کمیونسٹ پارٹی کے پرچم پر کنندہ ماکسزم مکمل طور درست ہے،جو چینی نظام میں مارکسزم کی جدیدت اور اہمیت واضح کر رہا ہے،انھوں نے ہال میں موجود پارٹی ارکان کو کارل مارکس کے کام اور نظریات کو پڑھنے اور سمجھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کارل مارکس کاکام اور نظریات مطالعہ کر کے ان سے طرز زندگی اور روحانی بالیدگی کی راہنمائی لی جائے۔

متعلقہ عنوان :