سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور مراکشی باد شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ایران کی بڑھتی مداخلت کیخلاف مل کرکام کرنے پر اتفاق

جمعہ 4 مئی 2018 19:37

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم نے ایران کی بڑھتی مداخلت کیخلاف مل کرکام کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔جمعہ کو سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مراکشی فرمانروا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے،اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مراکشی فرمانروا کو یقین دلایا کہ سعودی حکومت اور عوام مراکش کو ایران کی جانب سے لاحق خطرات میں رباط کیساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب برادر ملک مراکش کی سلامتی،وحدت اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دے گا۔دونوں رہنماؤں نے ایرانی حکومت کی عرب ممالک میں مداخلت اور عرب حکومتوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے سے اتفاق کیا۔واضح رہے کہ 3روز قبل مراکش نے ایران پر علیحدگی پسند گروپ پولیساریو فرنٹ کی عسکری معاونت کا الزام عائد کرنے کے بعد تہران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ممالک نے مراکش کیساتھ ایران کیخلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :