Live Updates

کالا باغ ڈیم بن جاتا تو ملک کی صورتحال مختلف ہوتی،پیپلزپارٹی منصوبے کی مخالفت کیوں کر رہی ہے،چودھری خادم حسین

یہ حکومت چھٹا بجٹ پیش کر رہی،جتنا قرصہ اس حکومت نے لیا اتنا کسی نے نہیں لیا،ڈاکٹر امجد علی بجٹ متوازن ہونا چاہئے،تعلیم کیلئے 10ارب روپے رکھے گئے،عمر کی حد کو مزید 5سال بڑھا دی جائے،شاہدہ اختر علی جو لوگ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو بتائیں کیا پشاور کے لوگوں نے دوٹ نہیں دیئے،پٹھانوں کو بجلی چوری کرنے پر مجبور کیا گیا،ارباب عامر ایوب چیف جسٹس موبائل کارڈ میں 40فیصد ٹیکس کاٹنے پر سوموٹو لے رہے ہیں،سندھ کا کوئی ضلع نظر نہیں آ رہا، وسیم حسین کراچی میں بوریوں کا سلسلہ کس نے شروع کیا،اعجاز جاکھرانی کا قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-18 پر اراکین اسمبلی کا اظہار خیال

جمعہ 4 مئی 2018 19:37

کالا باغ ڈیم بن جاتا تو ملک کی صورتحال مختلف ہوتی،پیپلزپارٹی منصوبے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) بجٹ برائے سال 2018-18 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اراکین قومی اسمبلی نے اپنے اپنے بیان میں مختلف ردعمل کا اظہار کیا ۔چودھری خادم حسین نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بن جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی سارے صوبے مل کر بیٹھ جائیں اور اس کا کوئی حل نکالیں پتہ نہیں پیپلزپارٹی اس ڈیم کی مخالفت کیوں کر رہی ہے پیپلزپارٹی اچھی جماعت ہے لیکن انہوں نے اپنے ورکرز کو نکال دیا ہے۔

میاں نواز شریف کے والد 1938 میں پاکستان میں آئے تھے تب سے وہ ہیں وہ اپنے باپ کا پیسہ لے کر باہر گئے ہیں ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں معصوم بچیوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جانی چاہئے۔نزیر بھگیو نے کہا کہ اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کے نام کی تبدیلی کا کہا تھا اس حوالے سے سفارش کی تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ یہ حکومت چھٹا بجٹ پیش کر رہی ہے جتنا قرصہ اس حکومت نے لیا ہے اتنا ٹیکس کسی اور حکومت نے نہیں لیا۔

پاکستان میں ہر گھر میں ایک دو بچے بے روزگار ہیں میانوالی میں اکنامک زون نہیں بنایا گیا۔سی پیک کے حوالے سے وہاں کے کسانوں کا برا حال ہے۔میانوالی کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے میانوالی میں وزیراعظم نے ایک بل کو ایگزیکٹو آرڈر پر تبدیل کر دیا گیا ہے جو آج ووٹ کو عزت دو کی بات کرنے والوں نے پارلیمنٹ کو اپنے پائوں کے نیچے رول دیا ۔

پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی بجائے صرف اپنے مقاصد کیلئے اقدار چاہتے ہیں۔غریب کا خون نچوڑا جا رہا ہے اب دو نظام نہیں چلیں گے اس کے ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے ۔شاہدہ اختر علی نے کہاکہ بجٹ متوازن ہونا چاہئے جو لوگ غریب ہیں ان کو بنیادی سہولیات دی جائیں اور بنیادی ضروریات کی اشیاء پر سبسڈی دی جانی چاہئے ۔ اس بجٹ میں تعلیم کے لئے دس ارب روپے رکھے گئے ہیں عمر کی حد کو مزید پانچ سال بڑھا دی جائے کیونکہ گزشتہ دس سال سے لوگ بے روزگار ہیں سرکاری ملازمین کے لئے گھر خریدنے کے لئے قرضوں پر سود کم کیا جائے ۔

ہماریی ملک میں لیبر بہت ستی ہے بلڈنگ میٹریل بھی سستا ہے اسنہوں نے کہا کہ ہمارے درآمدات پچاس ارب ڈالر ہیں لیکن اس کے مقابلے میں برآمدات آدھی بھی نہیں ہیں ملک میں پانی کی بہت کمی ہے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بجٹ میں کچھ نہں رکھا گیا اگر ہمارا اندر گرائونڈ پانی خراب ہے اور ہمسایہ ممالک سے ب ھی پانی کے مسائل ہیں ۔ ارباب عامر ایوب نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں پشار کو کوئی بجٹ نہیں دیا گیا ڈھائی کروڑ کی آبادی کے صوبے کو کچھ نہیں ملا روزانہ بے روزگار نوجوان ہمارے پاس آتے ہیں کہ ہمیں نوکری دی جائے ہر پارٹی نے تین تین دفعہ حکومت کر لی ہے لیکن کسی نے پانی ا ور بجلی کے لئے کچھ نہیں دیا انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو تو میں ان سے پوچھتا ہوں کہ پشاور کے لوگوں نے دوٹ نہیں دیئے تھے بجلی کی تاریں پرنای لگی ہوئی ہیں اگر پٹھان بجلی چوری کرنے ہیں تو ان کی بجلی چوری کرنے پر مجبور کیا گیا ہے پاکستان غریب ملک نہیں ہے اس ملک کو اللہ تعالی نے قدرتی وسائل سے نوازا ہے اسے پندرہ ہزار کی نوکری کرنے والے لوگوں کے بجلی یک بلوں پر رعائت دی جائے عمران خان نے کہا ہے کہ ایک پاکستان بنے گا ۔

ڈاکٹر شریں مزاری نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ صوبوں کو بڑے عرصے سے این ایف سی ایوارڈ نہیں ملا ۔ وسیم حسین نے کہاکہ غریب آدمی کو بجٹ کے حوالے سے کوئی پروا نہیں ہے آج چیف جسٹس موبائل کارڈ میں چالیس فیصد ٹیکس کاٹنے پر سوموٹو لے رہے ہیں ہسپتالوں کو ٹھیک کر رہے ہیں تو حکومت کدھر ہے اٹھارویں ترمیم کسی کو خوش کرنے کے لئے بنائی تھی اس ترمیم کا سہارا لے کر غریبوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے پینے کا صاف پانی نہیں لوڈشیڈنگ ہے سندھ کے ایک ضلع میں پینے کا صاف پانی نہیں اور نہ ہی صحت کی سہولیات ہیں چیف جسٹس کو سندھ کا کوئی ضلع نظر نہیں آ رہا ہے نیب کو سندھ نظر نہیں آ رہا ہے ہم اپنی قوم مہاجر کے لئے زندہ ہیں آج جو آگ لگ رہی ہے شاہد چیف جسٹس اور نیب تک میری آواز پہنچ جائے کہ سندھ کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں ,آج لوگ روٹی کپڑا اور مکان بھی چھین لیا ہے آج اگر مجھے سنا نہ گیا تو میں اپنے آپ کو آگ لگا دوں گا حیدر آباد میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج نہیں بنا ہے 35لاکھ کی آبادی کے شہر میں کوئی یونیورسٹی نہیں ہے جن لوگوں نے ستر سال سے اس ملک کو لوٹا وہی لوگ میڈیا میں آکر باتیں کریں گے ۔

آئندہ وزیر اعلی پیپلزپارٹی کا نہیں ہو گا مائنس الطاف حسین ہو گیا نواز شریف ہو گیا اب سندھ میں پیپلزپارٹی کی طرف آ رہے ہیں اگر سندھی ، پختون اور پنجابی کہیں کہ میں پاکستانی ہوں تو میں بھی کہوں گا کہ میں مہاجر نہیں ہوں پاکستانی ہوں ۔ہم کسی وزیر جاگیردار کا پاکستان نہیں بننے دیں گے ایان علی کاکیس بھی میڈیا کے سامنے آنا چاہئے لانچوں سے جو پیسے اور سونا پکڑآ گیا اس کا بھی حساب ہونا چاہئے ۔

اعجاز جاکھرانی نے کہاکہ کراچی میں بوریوں کا سلسلہ کس نے شروع کیا بھتہ کس نے شروع کیا ایم کیو ایم کے کتنے عرصہ گورنر رہے ہیں سندھ میں صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں نوکریاں سندھ میں میرٹ پر نوکریاں دی جا رہی ہیں بارہ مئی کا سانحہ کس نے کروایا تھا ۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ کیپٹن(ر) صفدر نے کل ایک قرار داد پر دستخط کروائے تھے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ فزکس کا نام سینیئر سائنسدادن کے نام پر رکھنا چاہتے ہیں جن ممبران نے اس قرار داد پر دستخط کئے اس کو ایک میڈیا گروپ نے غلط رنگ دیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات