گورنرسندھ سے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار کی گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات

جمعہ 4 مئی 2018 19:37

گورنرسندھ سے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار کی گورنر ہاؤس میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) گورنرسندھ سے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بحریہ کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت ، ملک کی بحری حدود کی نگہبانی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے بطور کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے بھرپور اقدامات کئے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اقوام عالم پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت کی معترف ہیں،ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کے ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی بحریہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ سمندری حدود کے تحفظ اور نگہبانی کی ذمہ دار پاک بحریہ پر پوری قوم کوفخر ہے۔ ملاقات میں ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے کہا کہ پاک بحریہ ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

متعلقہ عنوان :