عارف والا: اوباش نوجوان کی چوتھی کلاس کے طالب علم سے بدفعلی

تیزدھارآلے سے موت کے گھاٹ اتاردیا، نعش کھیت سے برآمد ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 4 مئی 2018 19:47

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) اوباش نوجوان نے چوتھی کلاس کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بناکر تیزدھارآلے سے موت کے گھاٹ اتاردیا نعش کھیت سے برآمد ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں59/EB میں گورنمنٹ ہائی سکول میں چوتھی کلاس کا طالب علم وقاص احمد ولد مختیار احمد کو سکول سے گھر واپس آتے ہوئے اوباش ابوبکر ورغلاکر قریبی کھیتوں میں لے گیااور زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد تیزدھارآلے سے قتل کردیا نعش کھیت میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اسماعیل الرحمان کھاڑک موقع پر پہنچ گئے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردئیے گئے

متعلقہ عنوان :