پنجاب حکومت عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کررہی ہے ، سیکرٹری ہیلتھ

جمعہ مئی 19:50

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب طاہر جان نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کو بروقت طبی سہولیات کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام عملی اقدامات کررہی ہے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور ادویات فراہمی میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارفوالا کادورہ کرتے ہوئے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ویژن صحت کی بنیادی سہولیات عام سائل تک پہنچانے کیلئے بھرپور ہرممکن کوشش کی جارہی ہے اس موقعہ پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ادریس گجر پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجودتھا میڈیا کے نمائندوں کوسیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے ہسپتال دورہ سے دوررکھا گیا

متعلقہ عنوان :