میانمار ، مٹی کا تودہ گرنے سے بارہ افراد ہلاک اوراٹھارہ زخمی

جمعہ 4 مئی 2018 19:50

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) میانمار میں مٹی کا تودہ گرنے سے بارہ افراد ہلاک اوراٹھارہ زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کاچن کے علاقے ہوائے کھار میں کان کنی تنصیب کے نزدیک مٹی کا تودہ گر گیا جسکے نتیجے میں بارہ افراد موقع پر ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کے متاثرین کے لئے ریسکیو کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :