پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام کی منظوری سے فزیو تھراپسٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی:ڈاکٹر نعمان

جمعہ مئی 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینٹر ڈاکٹر نعمان غفار اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام کی اصولی منظوری دی ہے۔کونسل کی منظوری پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن ( پیپٹا) کی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کونسل کے قیام کی منظوری کے بعد ملک بھر کے فزیو تھراپسٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔ڈاکٹر نعمان غفار اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔ پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام کی منظوری پر تمام فزیو تھراپی کمیونٹی کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن ڈاکٹر اشفاق احمد، صدر پیپٹا پنجاب ڈاکٹر شازیہ رفیق، وفاقی صدر ڈاکٹر افسر بن جان اور جنرل سیکرٹری پیپٹا ڈاکٹر عامر سعید کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کی ان کی انتھک اور سرتوڑ کوشش کے نتیجے میں کونسل کے قیام کی منظوری ھوئی۔ ایسوسی ایشن کے بانی قائد ین ڈاکٹر نوید بابر ، ڈاکٹر عابد منہاس، ڈاکٹر اصغر خان اور ڈاکٹر رفیق باچا سمیت پیپٹا کے دیگر قائدین کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا اور تمام فزیو تھراپی کمیونٹی کو مبارکباد دی۔

ایسوسی ایشن کے نوجوان رہنماؤں ڈاکٹر رب نواز، ڈاکٹر جنید اعجاز گوندل، ڈاکٹر سلمان ملک کمبوہ، ڈاکٹر عارف علی رانا، ڈاکٹر شاہد عمران اور ڈاکٹر زبیر گمھن کی محنت کی بھی داد دی۔ کونسل کے قیام کی منظوری کے بعد ملک بھر کے فزیو تھراپسٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پورے ملک کے فزیو تھراپسٹ نے پیپٹا کی اس شاندار کامیابی کو سراہا اور اس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پیپٹا پاکستان بھر کے فزیو تھراپسٹ کی واحد نمائندہ ایسوسی ایشن ہے جو فزیو تھراپی کمیونٹی کی بہتری اور فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے۔