لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات کا آغاز کل ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو)کے سالانہ امتحانات 2018ء کا آغازکل بروز ہفتہ 5 مئی سے ہوگا انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1لاکھ 71 ہزار طلباء وطالبات حصہ لیں گے جس کیلئے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے 561 امتحانی مراکز قائم کر دئیے ہیں جبکہ تمام امتحانی مراکز کے باہر دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے پہلے روز نفسیات،ہوم اکنامکس و دیگر مضامین کے پیپرز ہونگے لیسکو نے بھی امتحانات کے دوران بجلی کی فراہمی کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے جس کے تحت امتحانات کے دوران بجلی بند نہیں کی جائیگی اس حوالے سے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین چوہد ری اسماعیل کا کہنا ہے کہ ناجائز ذرائع کے استعمال کے مکمل انسداد کیلئے محنتی اور فرض شناس عملے پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور اس باراس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144کے نفاذ کی وجہ سے امتحانی مراکز پر غیر متعلقہ اشخاص قانون کی گرفت میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ امتحانی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے امتحانی عملے کی تربیتی ورکشاپس منعقد کروائی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح امتحانی عملے کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے تاکہ امتحانی عمل شفاف اور منظم اندازسے مکمل ہو۔

متعلقہ عنوان :