لاہور کے واحد ڈینٹل ہسپتال میں ایم ایس کی آسامی تاحال خالی

جمعہ 4 مئی 2018 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے واحد ڈینٹل ہسپتال میں ایم ایس کی خالی آسامی پر تاحال کوئی بھی تعیناتی نہیں ہو سکی ہے جبکہ محکمہ صحت بھی ایم ایس کی تعیناتی کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے ہسپتال میں ایم ایس کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث مختلف امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات درپیش آ رہی ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ہسپتال میں ایم ایس کو تعینات کرے تاکہ مریضوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :