لاہورشہر میں قائم سرکاری فلنگ سٹیشنزمیں ریکوری نہ ہوسکی

فلٹنگ سٹیشنز کومالی خسارے کا سامنا ،8 کروڑ کے واجبات لینے ہیں لیکن تاحال سرکاری اداروں کی جانب سے واجبات ادا نہیں کئے جارہے

جمعہ 4 مئی 2018 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لاہورشہر میں قائم سرکاری فلنگ سٹیشنزمیں ریکوری نہ ہونے کے باعث ان فلٹنگ سٹیشنز کومالی خسارے کا سامنا ہے بتایاگیا ہے کہ میٹروپولٹین کارپوریشن نے آئوٹ فال روڈ اور فیروز پور روڈ پر دو فلنگ سٹیشنز قائم کئے تھے جن سے مختلف سرکاری ادارے اپنے ملازمین کیلئے پٹرول بھرواتے ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے ان فلنگ سٹیشنز نے سرکاری اداروں سے تقریبا 8 کروڑ کے واجبات لینے ہیں لیکن تاحال سرکاری اداروں کی جانب سے واجبات ادا نہیں کئے جارہے جس کے باعث یہ فلنگ سٹیشنز پیسوں کی ریکوری کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے میٹروپولیٹین سروسز کے آفیسر نے لارڈ میئر کو آگاہ کردیاہے کہ یہ دونوں فلنگ سٹیشنز ریکوری کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔