چیچہ وطنی:یوم آزادی صحافت کے موقع پر تحصیل پریس کلب میں کیک کاٹا گیا

بہترین صحافتی خدمات سرانجام دینے پر تحصیل پریس کلب ، عوامی میڈیا گروپ ، پاکستان میڈیا گروپ کی طرف سے صحافیوں کو شیلڈز بھی دی گئیں

جمعہ 4 مئی 2018 20:06

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) )یوم آزادی صحافت کے موقع پر تحصیل پریس کلب میں کیک کاٹا گیا اور بہترین صحافتی خدمات سرانجام دینے پر تحصیل پریس کلب ، عوامی میڈیا گروپ ، پاکستان میڈیا گروپ کی طرف سے صحافیوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال انصاری نے کہا کہ ہم ہر سال 3مئی کو یو م آزادی صحافت کا عالمی دن مناتے ہیں کیونکہ اس دن کو منانے کا مقصد جہاں آزادی صحافت کی اہمیت ، افادیت ، صحافت کو درپیش مسائل ، صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا اور صحافی برادری میں صحافیوں کے مسائل کو موضوع بحث بنا کر ان کی اخلاقی تربیت کرنا بھی ہوتا ہے ۔

معاشرہ میں حق او رسچ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام میں سیاسی ، مذہبی ، اخلاقی ، سماجی شعور کی آگاہی بھی شامل ہے اس موقع پر ظفراقبال انصاری نے مزید کہا کہ آج ہم اپنے تمام شہید صحافیوں اور دوران فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے زخمی ہونیوالے تمام صحافیوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں اور انکے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

آئیے ہم آج کے دن عہد کریں کہ ہم ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گئے ۔ صدر الیکٹرونک میڈیا گروپ محمد نوید رضوان اور وائس چیئرمین ڈویژنل الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال حاجی محمد رمضان نے کہا کہ آج صحافیوں پر پرتشدد حملے ، اغوااور قتل عام اور پولیس گردی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جو کہ انتہائی تشویش کا باعث ہے حکومت صحافیوں پر پرتشدد کاروائیاں اور قتل عام کو بند کرے کیونکہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے چوہدری محمد اظہر رامے صدر پاکستان میڈیا کونسل نے کہا کہ م اپنے صحافی بھائیوں کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اور جب تک صحافی برادری کو ان کا حق نہیں مل جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گئے ۔ محمد سلیم انجم قادری نے کہا کہ صحافی برادری 1991سے یوم آزادی صحافت کا دن منار رہی ہے صحافی تھکن سے چور، بغیر کسی لالچ، معاوضہ ، تنخواہ خبروں خی تلاش میں دن بھر اپنے بچوں سے دور ررہ کرعوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صرف کرتا ہے مگر بدقسمتی سے صحافی تمام تر محنت کے باوجود شام کو اپنے بچوں کو کچھ فراہم کرن کی بجائے لوگوں کی جھوٹی تعریف ساتھ لیکر واپس جاتا ہے اس وقت اس کے بیوی بچے اور خود کی کیفیت وہ خود جانتا ہے یا اس کا رب جانتا ہے جبکہ حکومت اور دیگر ادارے صحافیوں کو ان کا حق دینے کیلئے تیار نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کب صحافیوں کو انکی قربانیوں کا صلہ ملے گا۔ حکومت کا چاہیے کہ فی الفور صحافیوں کے مسائل کو حل کریں اور صحافیوں پر درج جھوٹے مقدمات خارج کیے جائیں ۔تقریب میں عوامی میڈیا گروپ کے صدر میاں عبدالجبار رحمانی ، عقیل راجپوت نے صحافتی خدمات سراننجام دینے پر صدر تحصیل پریس کلب کو شمشیر ایوارڈ دیا جبکہ دیگر صحافیوں محمد نوید رضوان ، میاں محمد رمضان ، عقیل راجپوت ، عمران خالد ، حافظ محمد عرفان ، محمد شہزاد، پرویز جوئیہ ، شیخ اعجاز احمد ، محمد سلیم انجم قادری ، میاں عبدالجبار رحمانی کو بھی شیلڈز دی گئیں۔ تقریب میں بیسیوں صحافیوں نے یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے صحافی برادری کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔