ضلع کونسل کے ریٹائرڈ ویٹرنری ملازمین کو پینشن کی ادائیگی شروع

جمعہ 4 مئی 2018 20:12

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء)ضلع کونسل کے تمام ریٹائرڈ ویٹرنری ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ خزانہ نے 291ملین کے فنڈ جاری کر دیئے ہیں جو کہ تمام اضلاع کے اکاو،ْنٹ 4 میںآن لائن کردیئے گئے ہیں، محکمہ لائیو سٹاک نے اپنے تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ 2001 کے بعد سے تمام ضلع کونسل کے ویٹرنری پینشنر ملازمین سے کاغذات وصول کر کے ایک ہفتہ کے اندر پینشن کی ادائیگی یقینی بنائیں، مزید برآں پینشنر حضرات کو ہدایت کی جاتی ہیں کہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں وہ سیکرٹری لائیوسٹاک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔