بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف پیسکوکی مہم

جمعہ 4 مئی 2018 20:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئر ڈاکٹرذکا ء اللہ خان گنڈہ پور کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے سوات سرکل کے ڈگر 1,کبل ,بٹ خیلہ اورسخاکوٹ سب ڈویژنز کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران55 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی ․اسی طرح بنوں سرکل کے سورانی سب ڈویژن میں 47 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سی,بنوں اربن سب ڈویژن میں 48 کنکشنوں سی,لکی سب ڈویژن میں 20,کینٹ سب ڈویژن بنوں اورڈومیل سب ڈویژن میں 79 گھریلواورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑلی․ان میں سے زیادہ ترمیٹرٹیمپرڈ تھے جن کو اتارکرمیٹرلیبارٹری بھیج دیا گیا ہی․اسی طرح مردان سرکل کے پارہوتی ,تخت بائی,شیرگڑھ,کینٹ,گجرگڑھی,طورو اور گڑھی کپورہ سب ڈویژنز کے علاقوں میں پسکوسرویلینس ٹیموں کے چیکنگ کے دوران 110 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی․