محمد نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر کیخلاف دائر ایون فیلڈریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی

نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر کے بیان پر محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جرح مکمل ہوگئی

جمعہ 4 مئی 2018 20:38

محمد نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر کیخلاف دائر ایون فیلڈریفرنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ،ان صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے کیخلاف دائر ایون فیلڈریفرنس میں استغاثہ کے آخری گواہ نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر کے بیان پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جرح مکمل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران خواجہ حارث نے نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر کے بیان پر تیسرے روز بھی جرح جاری رکھی ۔جرح مکمل ہونے پربعد ازاں عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پرمریم نواز اورکیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کریں گے۔