باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 7سالہ بچی جاں بحق ،دلہن سمیت 4افراد شدید زخمی

جمعہ 4 مئی 2018 20:42

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سنجاوی کے علاقے چوتیر میں سڑک عبور کرنے والی 7سالہ زینب بارات لے جانے والی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ باراتیوں کی گاڑی بھی اُلٹ گئی،جس کے نتیجے میں دلہن سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ7سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ،اور زخمیوں کو سول ہسپتال لورلائی منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :