ورکرز ویلفیئر فنڈسے مزدوروں کو گرانٹ نہیں دی جارہی ،ایم ایم اے راولپنڈی

جمعہ 4 مئی 2018 20:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل و جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی سربراہ شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کی فلاح و بہبود کا وہ ادارہ ہے جو خالصتاً مزدوروں کے آجر اداروں کی جانب سے دیئے گئے مالی حصے پر چل رہا ہے تاھم فنڈ میں162 ارب روپے موجود ہونے کے باوجودمزدوروں کوگرانٹ نہیں دی جارہی ،جبکہ ہر سال اس فنڈ میں صنعتی ادارے 20 ارب روپے کا حصہ دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وقت صرف پنجاب میں 11ہزار2سو51کیسزایسے موجود ہیں جوگرانٹ کے منتظرہیں لیکن انھیں ادائیگی نہیں کی جارہی 2831 اسکالر شپ، 7104 میرج گرانٹ،1316بیوائوں کی ڈیتھ گرانٹ کے کیسزہیں ۔چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ورکرز اوروفات پاجانے والے مزدوروں کی بیوائوں کی محرومیوں کاازالہ کرنے میں اپنا کرداراداکریں ۔