پاکستان اور برطانیہ دو تجارت کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر

جمعہ مئی 20:48

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر اور ٹریڈ ڈائریکٹر ایلن برنز نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ دو تجارت کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ برطانیہ یورپین یونین سے اخراج کے بعد تجارتی انتظامات میں شفاف تبدیلی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستانی برآمد کنندگان کی ترجیحی تجارتی انتظامات سے فائدہ اٹھانے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی سفارتکاروں اور متعدد پاکستانی تاجر تنظیموں کے مابین ملاقات کے دوران کیا۔ جمعہ کو برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق بات چیت کے دوران یورپین یونین سے اخراج کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت نے یورپین یونین کے جی ایس پی پلس سکیم سے فائدہ اٹھانے میں پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ پاکستان نے انسانی حقوق، لیبر قوانین، ماحولیات اور گڈ گورننس میں پیشرفت کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

محکمہ برائے بین الاقوامی تجارت (ڈی آئی ٹی) اور محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کی ٹیم نے جمعہ کو یہاں پاکستان بزنس کونسل،،کراچی چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے وفود سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر اور ٹریڈ ڈائریکٹر ایلن برنز نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ دو طرفہ تجارت کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ برطانیہ یورپین یونین سے اخراج کے بعد تجارتی انتظامات میں شفاف تبدیلی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستانی برآمد کنندگان کی ترجیحی تجارتی انتظامات سے فائدہ اٹھانے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔