خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کا اجلاس

اجلاس میں سا ل2017-18 کے لئے مرتب کردہ اور لاگو کردہ ایو یلو ئیشن اور سروے محکمہ مال کے اہلکاروں کی اپ گرڈ یشن کے امور پر غور و خوض

جمعہ 4 مئی 2018 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کا اجلاس رکن صوبائی اسمبلی اور کمیٹی کے چیئر مین مفتی فضل غفور کی زیر صدارت پشاور میں منعقعد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبران نے کمیٹی کے گزشتہ ہونے والے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عمل در آمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سا ل2017-18 کے لئے مرتب کردہ اور لاگو کردہ ایو یلو ئیشن اور سروے محکمہ مال کے اہلکاروں کی اپ گرڈ یشن کے امور پر غور و خوض ہوا اور چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ ممبران کمیٹی نے مختلف امور کے حوالے سے جو اپنی آراء اور تجاویز دی ہیں وہ قابل قدر ہیں اور انہیں سامنے رکھتے ہوئے کمیٹی بہتر سفارشات اور فیصلے مرتب کر سکے گی۔