چیف آف ترکش جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

جمعہ 4 مئی 2018 20:48

چیف آف ترکش جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں پاک بحریہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) چیف آف ترکش جنرل اسٹاف، جنرل ہولوسی اًکار(Hulusi AKAR)نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیف آف ترکش جنرل اسٹاف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ، چیف آف ترکش جنرل اسٹاف نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراورمختلف شعبوں میں دو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ہولوسی اًکارنے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔ چیف آف ترکش جنرل اسٹاف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعاون و اشتراک میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔

متعلقہ عنوان :